22 مئی 2018 - 13:50
رمضان المبارک میں ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی جلادوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی شہری اسپتال میں شہید ہو گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میۂ قیدیوں کے امور کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ 53 سالہ القدس کے رہائشی عزیز عویسات کو وحشیانہ تشدد کے بعد حالت خراب ہونے پر اساف ھروفیہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے صرف اسپتال کے بستر پر باندھ دیا گیا تھا۔ اسپتال میں بھی اسے کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔

فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین عسی قراقع نے اسیر عویسات کی شہادت کی ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد کی ہے اور اس مجرمانہ واقعہ کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

.......

/169